اسلام آباد :مہنگی بجلی اور بھاری بلوں کے ستائے ہوئے عوام کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر آ گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی گرین سگنل کے بعد نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام کو ایک بڑی ذہنی اور مالی راحت پہنچا دی ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ قیمتوں میں کی جانے والی یہ کمی رواں سال کے گرم ترین مہینوں یعنی جون، جولائی اور اگست 2026 کے بلوں پر لاگو ہوگی، جس سے گرمی کے دوران بلوں کا بوجھ کم ہوگا۔
یہ ریلیف رواں سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری تا مارچ 2026 کے دوران ہونے والے ایڈجسٹمنٹ فرق کے تحت صارفین کو دیا جا رہا ہے۔




