اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ روابط اور ملاقاتوں کے حوالے سے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والی مجوزہ ملاقات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں مزید اہم سفارتی امور زیر غور آنے کی توقع ہے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل رابطے اور تعاون سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔




