بین الاقوامی
Trending

"اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کے 14 نکات منظرعام پر، خطے میں فوجی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق

 

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کے 14 نکاتی متن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق دونوں ممالک اور ان کے اتحادی، بشمول لبنان، تمام محاذوں پر جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دیں گے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا فوری طور پر ایران کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا عمل شروع کرے گا، جبکہ ایران خلیج فارس سے خلیج عمان تک تجارتی جہازوں کی محفوظ، بلا رکاوٹ اور بلا معاوضہ آمد و رفت کو یقینی بنائے گا۔

دستاویز میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ خطے میں بحری راستوں کا تحفظ، عالمی تجارت کا تسلسل اور سکیورٹی استحکام مشترکہ ذمہ داری کے طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت اگر عملی شکل اختیار کرتی ہے تو مشرق وسطیٰ میں دہائیوں سے جاری کشیدگی میں نمایاں کمی اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کا امکان پیدا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button