پاکستان
Trending

مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا عالمی اعتراف

اسلام آباد / واشنگٹن:مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تکنیکی مذاکرات کے آغاز سے قبل اپنے اہم بیانات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت کو زبردست انداز میں سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع کو عالمی امن کے لیے ایک بہترین اور تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث ہی ان اہم مذاکرات کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دن رات انتھک کوششیں کی ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کر دنیا میں پائیدار امن قائم کریں۔

دوسری جانب، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بہترین سپہ سالار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ عالمی امن کے اس پورے عمل میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button