زیورخ: وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ زیورخ ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ سوئٹزرلینڈ کے دوران 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی تعاون اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم اور پاکستانی وفد وطن روانہ ہو گیا۔




