پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کے معاملات آئین کے مطابق حل ہوں گے، جتھوں سے فیصلے نہیں ہوں گے: رانا ثنا اللہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی معاملات کا حل آئینی طریقہ کار کے تحت ہی ممکن ہے، دھرنوں اور جتھوں کے ذریعے فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کے عمل کو روکنا ہے، تاہم کسی کو بھی جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات منوانے کے لیے پارلیمانی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جانا چاہیے، کیونکہ غیر قانونی دباؤ یا لشکر کشی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو مظفرآباد پر چڑھائی نہیں کرنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار آزاد کشمیر اسمبلی کے پاس ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور سیاسی تبدیلی کا راستہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button