اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے معاملے پر پاکستان نے افغانستان سے سفارتی سطح پر سخت احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں پاکستانی حکام نے کراچی حملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ادھر پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا، جس میں کراچی دہشت گرد حملے پر پاکستان کا مؤقف اور شدید تشویش کا اظہار کیا گیا




