پاکستان
Trending

دریائے سندھ کے پانی پر پاکستان کا حق، آبی معاہدے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں: عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی بقا اور ترقی کا اہم ترین معاملہ ہے، سندھ طاس معاہدے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ معاہدہ 24 کروڑ پاکستانی عوام کی زندگی سے براہ راست جڑا ہوا ہے، جبکہ دریائے سندھ ملک کی زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ دہائیاں قبل پاکستان اور بھارت نے ایک تاریخی معاہدہ کیا، جو دنیا کے کامیاب ترین آبی معاہدوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اس معاہدے پر ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ عمل کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے باوجود پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور ملک اپنے آبی وسائل، قومی مفادات اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button