پاکستان
Trending

ترکیہ کی حمایت سے پاکستان کو اہم سفارتی ثالثی کا موقع ملا، امریکا،ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی: وزیراعظم شہباز شریف

 

استنبول: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی بھرپور حمایت اور تعاون کے باعث پاکستان کو ایک اہم سفارتی ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا، جو نہایت حساس اور پیچیدہ مرحلہ تھا۔

استنبول میں پاک ،ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ ترکیہ نے بھی ہر آزمائش میں پاکستان کی حمایت کر کے دوستی کے اس مضبوط رشتے کو مزید مستحکم کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ معاونت سے پاکستان کو ایک اہم سفارتی ذمہ داری ادا کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سنجیدہ اور مثبت سفارتی کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہییں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button