پاکستان
Trending

پاکستان اور ترکیہ کو معاشی تعاون بڑھانا ہوگا، عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں نئی اقتصادی حکمت عملی کی ضرورت: اسحاق ڈار

 

استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان۔ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باعث معاشی تعاون کی سمت میں بھی نمایاں تبدیلی آ رہی ہے، جس کے پیش نظر دوطرفہ معاشی شراکت داری کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہے، اور حکومت تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، توانائی، کان کنی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں نئے معاشی اتحاد ابھر رہے ہیں اور تجارتی معاہدوں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے، اس لیے پاکستان اور ترکیہ کو اپنے عوام کے روشن مستقبل کے لیے مل کر اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button