پاکستان
Trending

بجلی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل جاری، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع بڑھ گئے:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

استنبول: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، جبکہ توانائی کے مختلف منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان۔ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کی نجکاری پر کام کر رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے کو زیادہ مؤثر اور مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری کے باعث نقصانات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ترسیلی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو شفاف اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں خصوصاً ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button