بین الاقوامی
Trending

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جاری، قم میں نمازِ جنازہ ادا

 

تہران: سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تعزیتی تقریبات جاری ہیں۔ تہران کے بعد مقدس شہر قم میں بھی ان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جہاں لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم منتقل کیا گیا، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر عوام کی بڑی تعداد آخری دیدار کے لیے موجود رہی۔

ایرانی حکام کے مطابق جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جس کے بعد 9 جولائی کو مشہد میں تدفین کی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں تعزیتی تقریبات اور دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button