واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کی حکومت کی اولین ترجیح تہران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران میں رجیم چینج کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں، تاہم ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی صدر نے روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور اس تنازع کے حل کے لیے پیش رفت کی امید ہے۔




