پاکستان
Trending

عاصم طارق نے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کی، وزیراعظم کا ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button