پاکستان
Trending

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ،این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا

 

لاہور:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 13 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، جبکہ 14 جولائی تک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے کے علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے، پتھر سلائیڈ ہونے اور آمدورفت میں مشکلات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے، ہنگامی منصوبوں کو فعال رکھنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button