پاکستان
Trending

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا

 

لاہور: مون سون بارشوں اور بھارت سے آنے والے پانی کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، جس کے بعد دریائے چناب میں کئی مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ، ہیڈخانکی اور ہیڈقادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ خطرے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 95 ہزار کیوسک، ہیڈخانکی پر 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈقادر آباد پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نارووال کے نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ گجرات کے نالہ بھمبر اور وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 3 لاکھ 36 ہزار اور 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

حکام کے مطابق تمام اہم دریائی مقامات کی نگرانی جاری ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button