اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی امور اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مختلف اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی۔




