پاکستان
Trending

پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے کا عزم، وزیراعظم کی کیش لیس نظام پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت

 

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور مالیاتی نظام کو جدید بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس نظام میں تبدیل کرنے کے لیے جاری پیش رفت پر معاشی ٹیم کو سراہا اور اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے شفافیت، سہولت اور مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری آئے گی۔

اجلاس میں کیش لیس معیشت کے قیام، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دائرہ کار میں اضافے اور جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button