لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید صنعت کاری کے فروغ کے لیے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل اجرا کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ اراضی پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان کیا، جہاں پنک سالٹ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی تیاری، پراسیسنگ اور محفوظ صنعت کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے قدرتی وسائل کو معاشی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور پنک سالٹ کے شعبے میں جدید سرمایہ کاری کے ذریعے نئی راہیں کھولی جائیں گی۔
حکومت پنجاب کے مطابق سکیم کا مقصد پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن، مقامی صنعت کے فروغ اور عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔




