پاکستان
Trending

امن کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ کا اتحاد پر زور

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نفرت انگیز سوچ اور انتشار کا مقابلہ قومی اتحاد، بھائی چارے اور امن کے فروغ سے کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اور صوبائی پیغام امن کمیٹی کے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں امن کے قیام، مثبت سوچ کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے کمیٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے حوالے سے کسی بھی قسم کی توہین آمیز گفتگو قابل قبول نہیں، کیونکہ ان کی قربانیوں نے ملک کے امن اور سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اجلاس میں معاشرے میں رواداری، اتحاد اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button