اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔




