پاکستان
Trending

بڑھتی آبادی سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی جامع حکمت عملی کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بہبودِ آبادی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس کے لیے مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہبودِ آبادی کے پروگرامز کو قومی ترجیح کے طور پر آگے بڑھایا جائے، کیونکہ آبادی میں توازن پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور بہتر انسانی وسائل کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button