کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد گرفتار کر لیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مرد اور خاتون خودکش بمبار سمیت دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔




