پاکستان
Trending

نیب کیسز کا دائرہ اختیار، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سننے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اور نیب قانون کے تحت ان مقدمات کی سماعت کا اختیار آئینی عدالت کو حاصل ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب سے متعلق زیرِ سماعت تمام مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آئینی عدالت میں ہوگی، جہاں متعلقہ کیسز پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button