پاکستان
Trending

امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام، قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کا پشاور چرچ کا دورہ

 

پشاور: قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے علامہ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں پشاور کے سینٹ جانز چرچ کا دورہ کیا، جہاں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، امن اور رواداری کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا بنیادی مقصد نفرتوں کا خاتمہ اور معاشرے میں برداشت، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، جبر کی اجازت نہیں دیتا اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نفرت اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کو متحد ہو کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button