پاکستان
Trending

داتا دربار پر سالانہ عرس کی تقریبات شروع، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

 

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔

عرس کی افتتاحی تقریب ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزراء نے کی۔ اس موقع پر مزار پر حاضری دی گئی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ عقیدت مندوں کی جانب سے دودھ کی سبیلوں، لنگر اور دیگر ضروری سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

داتا دربار پر آنے والے زائرین نے روحانی عقیدت کا اظہار کیا، انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوران سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button