پاکستان
Trending

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اہم علاقائی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button