پاکستان
Trending

قومی ٹیم کے بیٹنگ شعبے کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت، مستقل کوچ کے لیے مائیک سمتھ کا نام نمایاں

 

لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے مستقل بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ اس ذمہ داری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک سمتھ کو پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ امکان ہے کہ تقرری کی صورت میں وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

فی الحال ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سابق قومی کرکٹر اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے پہلے ہی اشتہار جاری کر رکھا ہے، جبکہ امیدواروں کے جائزے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جس سے قبل کوچنگ اسٹاف کی تشکیل مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button