پاکستان
Trending

سرکاری حج اسکیم 2027، درخواستوں کی وصولی جلد شروع ہونے کا امکان، ایک لاکھ سے زائد عازمین کو سہولت ملے گی

 

اسلام آباد: حج 2027 کے خواہشمند پاکستانی عازمین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی، سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج سکیم 2027 کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد عازمین حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 60 فیصد کوٹے کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 832 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جبکہ حج اخراجات عازمین سے دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج پالیسی کے اعلان کے بعد درخواست دینے کے طریقہ کار، واجبات، سہولیات اور دیگر انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کے لیے بہتر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، جبکہ حج آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات باضابطہ اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button