پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر زور

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button