کراچی: 7 ستمبر 1965 پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، جب شاہینوں نے وطن کی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے حملے ناکام بنائے۔
1965 کی جنگ میں ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے اپنی غیرمعمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا کارنامہ انجام دیا۔
ایم ایم عالم کو شجاعت کے اعتراف میں دو مرتبہ ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔ انہیں فالکن اور لٹل ڈریگن کے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
ایم ایم عالم کا تاریخی کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں آج بھی ناقابلِ فراموش حیثیت رکھتا ہے، جبکہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔




