پاکستان
Trending

دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کیبل فالٹ، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی بند ہونے کا خدشہ

 

کراچی: دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کی بجلی صبح 6 بجے سے بند ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اگر بجلی جلد بحال نہ ہوئی تو نیو کراچی، نارتھ کراچی، بلدیہ، اورنگی، لیاری اور گلشن اقبال میں پانی کی فراہمی بند ہوسکتی ہے۔

متعلقہ حکام بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم بجلی کی بحالی تک پانی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button