اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اسکیم کے اجرا کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے اور عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خصوصی ریلیف اسکیم سے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے شہری مستفید ہوں گے۔
مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور اسکے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے.
وزیر اعظم نے سکیم کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں…
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) September 13, 2026




