اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جبکہ کشیدگی میں اضافہ عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کا سبب بن سکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Telephone Call between the Prime Minister and Saudi Crown Prince His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephonic conversation with His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, Crown Prince & Prime… pic.twitter.com/bHABfUVhBu
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) September 13, 2026




