پاکستان
Trending

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

 

راولپنڈی:انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے پاک انڈونیشیا کے موجودہ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور عسکری روابط کے فروغ کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button