پاکستان
Trending

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، واسا الرٹ

 

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا، بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

راولپنڈی میں بارش کے پیش نظر واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کردی، جبکہ نکاسی آب کے لیے عملہ اور مشینری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button