کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1 ہزار 107 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 203 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق آج کاروبار میں مجموعی طور پر منفی رجحان برقرار ہے اور بڑی تعداد میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔




