پاکستان
Trending

بھارتی بحری جہاز کی مبینہ سرگرمیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج

 

اسلام آباد:پاکستان نے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں پاک بحریہ کی مشقوں کے دوران بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بحریہ کی سی سپارک 26 مشقیں یکم ستمبر سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں جاری ہیں۔ 7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر کی جانب سے مشقوں میں مداخلت کی کوششیں کی جاتی رہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی بحری جہاز کو متعدد مرتبہ خبردار کیا، تاہم آئی این ایس کولکتہ مبینہ طور پر اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز نہیں آیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس پر پاکستان نے بھارتی حکومت کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button