راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔




