پاکستان
Trending

ایاز صادق متحرک، انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تیاریاں تیز

 

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر سے ارکان کے نام طلب کر لیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ خط میں قومی اسمبلی کے 15 ارکان کے نام دینے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے 10 سینیٹرز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے 5 ارکان کے نام بھجوانے کا کہا گیا ہے۔

خطوط میں تینوں رہنماؤں سے جلد از جلد نام فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل مکمل کی جا سکے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق ارکان کے نام موصول ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button