بین الاقوامی
Trending

ایران امریکا معاہدے کی امید بڑھ گئی، ٹرمپ اور جے ڈی وینس نے اہم پیشرفت کا اشارہ دے دیا

 

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مثبت امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور معاہدہ ممکن بھی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ اس معاملے میں مزید کیا پیشرفت ہوتی ہے۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران سے متعلق معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پیشرفت ہوئی ہے، تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا مزید کامیابی حاصل ہو پاتی ہے یا نہیں۔

امریکی صدر اور نائب صدر کے بیانات سے ایران امریکا معاملے میں سفارتی پیشرفت کی امید ظاہر ہوتی ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button