بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کو ہٹانے کا معاملہ، ڈیموکریٹس کے لیے 67 ووٹوں کا حصول بڑا امتحان

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ممکنہ کارروائی نے امریکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کردی ہے۔ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے باوجود صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انہیں سینیٹ میں مطلوبہ حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

امریکی آئین کے تحت صدر کو مواخذے کے ذریعے برطرف کرنے کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں کم از کم 67 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہیں، جس کے باعث انہیں مزید 13 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

مواخذے کی کارروائی کا آغاز ایوان نمائندگان سے ہوتا ہے، جہاں سادہ اکثریت سے صدر کے خلاف مواخذے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد معاملہ سینیٹ میں جاتا ہے، جہاں صدر کے خلاف مقدمے کی سماعت اور ووٹنگ ہوتی ہے۔

سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے مواخذے کی منظوری کے بعد ہی صدر کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ اس لیے ڈیموکریٹس کو ری پبلکن سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

کانگریس میں نئی سیاسی صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے، تاہم ڈیموکریٹس کی 54 نشستیں صدر کی برطرفی کے لیے کافی نہیں۔ اب تمام نظریں سینیٹ میں ممکنہ سیاسی صف بندی اور مواخذے سے متعلق آئندہ اقدامات پر مرکوز ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button