اسلام آباد:پنجگور سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر بلوچ خاتون نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے علیحدگی اور ریاست پاکستان سے وفاداری کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران خاتون نے دعویٰ کیا کہ چچا کے قتل کے بعد دہشتگرد عناصر نے واٹس ایپ کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بدلہ لینے پر اکسایا۔ ان کے مطابق انہیں دیگر لڑکیوں کو تنظیم میں شامل کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
خاتون نے کہا کہ وہ ماضی کے فیصلوں پر شدید شرمندہ ہیں اور اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد تنظیم سے لاتعلقی اختیار کرچکی ہیں۔
انہوں نے آئندہ ریاست پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے اور پرامن زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔




