پاکستان
Trending

انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں پاکستانی کیڈٹس کی نمایاں کارکردگی، 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں نے شرکت کی

 

بیجنگ :چین میں منعقدہ انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک کے دوران پاکستانی کیڈٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عسکری مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی نانجنگ میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔

ایونٹ میں پاکستانی کیڈٹس نے مختلف سرگرمیوں کے دوران اپنی قابلیت، نظم و ضبط اور عسکری تربیت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی شرکا کی توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستانی کیڈٹس کی شرکت کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور مختلف ممالک کی فوجی اکیڈمیوں کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button