واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے بھاری انعام کا اعلان کر دیا۔
سینٹ کام کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات، وہاں استعمال ہونے والے آلات اور جوہری پروگرام سے وابستہ اہم اہلکاروں کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والوں کو 2 کروڑ ڈالر تک انعام دیا جائے گا۔
امریکی فوج نے انعامی رقم کے ساتھ معلومات فراہم کرنے والے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔




