اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں فی یونٹ اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔




