پاکستان
Trending

یومِ فتح آذربائیجان کی قربانیوں اور عزم کی یادگار ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کو مبارکباد

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی بہادری، عزم اور قربانیوں کی یادگار ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً تین دہائیوں بعد ملک کی علاقائی خودمختاری بحال ہوئی۔

شہباز شریف نے اس کامیابی کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ساتھ شرکت دونوں ممالک کی مضبوط دوستی اور قریبی تعلقات کا اظہار تھی۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جنوبی قفقاز میں پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کا دور آئے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button