کھیل
Trending

انڈر 19 ایشیا کپ: شاہینوں نے بھارت کو پچھاڑ دیا، حمزہ ظہور کی ناقابلِ شکست سنچری نے فتح یقینی بنادی

 

مسقط:انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی جونیئر ٹیم نے 209 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی ٹیم 61 رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر مشکلات میں گھر گئی تھی، تاہم حمزہ ظہور اور حسنین ڈار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسنین ڈار 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 100 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل پاکستانی باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو 208 رنز تک محدود رکھا۔ بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت 107 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقیب شفیق نے تین، تین جبکہ محمد صیام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فیصلہ کن سنچری اسکور کرنے پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button