پاکستان
Trending

پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، ذیشان علی کا سفر قومی فخر قرار

 

راولپنڈی: پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی کامیابی پر مسلح افواج کی قیادت نے قوم، سپارکو اور سائنسی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے خلائی سفر کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا نے اس تاریخی کامیابی پر اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مسلح افواج کی قیادت نے کہا کہ پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن ملکی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

عسکری قیادت نے مشن کی تیاری اور کامیابی کے لیے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ ماہرین کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی خلا باز ذیشان علی کا خلائی سفر پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button