بیجنگ: پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر ذیشان علی کو لے جانے والا چین کا شین ژو-24 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو گیا، خلائی جہاز کی ڈاکنگ کا عمل تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں مکمل ہوا۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے خلائی جہاز کی کامیاب ڈاکنگ کی تصدیق کر دی ہے۔
تین رکنی خلائی مشن میں شامل ذیشان علی خلا میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں، ان کی خلائی اسٹیشن آمد پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
ذیشان علی تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، اس دوران وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مختلف سائنسی تجربات اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔




